افغانستان میں حالات معمول پر آنے لگے ہیں، کابل میں کاروباری مراکز بھی کھل چکے ہیں، طالبان نے عام معافی کے اعلان کے ساتھ ساتھ یہ اعلان بھی کیا ہے کہ خواتین کو تعلیم اور روزگار کی اجازت ہوگی، افغان میڈیا پر خواتین اینکرز بھی دوبارہ اسکرینز پر نمودار ہو گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملا عبدالغنی برادر خصوصی طیارے کے ذریعے قطر سے افغانستان روانہ ہوئے، جہاں وہ تحریک طالبان کی جانب سے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، کابل میں ملکی اور بین الاقوامی میڈیا کو پریس کانفرنس کے ذریعے بریف بھی کیا جائے گا۔