آدمی نے بیوی کی جیولری چرا کر گرل فرینڈ کو تحفے میں دے دی

چنائی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت میں ایک 40 سالہ شخص نے اپنی بیوی کی جیولری چرا کر اپنی 22 سالہ گرل فرینڈ کو تحفے میں دے دی ۔  پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق 40 سالہ شیکھر کی اپنی  بیوی سے دو سال پہلے علیحدگی ہوگئی تھی اور وہ چنائی میں اپنے بھائی راجیش کے اہل خانہ کے ساتھ رہ رہا تھا۔ حال ہی میں شیکھر کی بیوی گھر سے اپنی جیولری لینے آئی تو وہ غائب تھی جس پر اس نے پولیس کو رپورٹ کردی۔

تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ شیکھر نے اپنی بیوی کا 300 سوورنز کے برابر  سونا چوری کرچکا تھا جب کہ 200 سوورنز  سونا اس نے اپنی ماں سے چرایا تھا۔اس نے یہ سارا سونا 22 سالہ سواتھی کو تحفے میں دیا تھا جس کے ساتھ مبینہ طور پر اس نے تعلق قائم کر  رکھا تھا۔ اس کے علاوہ شیکھر نے سواتھی کو ایک کار بھی دلائی تھی جو پولیس نے برآمد کرلی ہے۔