کابل ایک بار پھر دھماکوں سے گونج اٹھا، 6 افراد جاں بحق، 11 زخمی

افغان دارالحکومت کابل ایک بار پھر دھماکوں سے گونج اٹھا، افسوسناک واقعہ میں چھ افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہو گئے۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق کابل میں واقع لڑکوں کے سکول میں دو دھماکے ہوئے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ایک دھماکا ہینڈ گرنیڈ سے کیا گیا۔ زخمی ہونے والے گیارہ افراد کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

سکیورٹی حکام نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آٖغازکردیا ہے۔