بھارت میں محبوبہ سے ملنے کے لیے گاو¿ں والوں کو پریشان کرنے والا نوجوان پکڑا میں آگیا۔ بھارتی ریاست بہار کے ضلع پورنیہ کے ایک گاو¿ں کے لوگوں کو روزانہ پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا تھا، وجہ کوئی اور نہیں بلکہ ان کے علاقے کی بجلی بند ہونا تھی۔ گاو¿ں والوں نے اس معاملے سے متعلق ایک بات نوٹ کی کہ روزانہ مخصوص وقت پر ہی بجلی بند ہوجاتی ہے، جبکہ قریب کے علاقوں میں بجلی موجود رہتی تھی۔ اسی پریشانی میں گاو¿ں والوں کا شک علاقے میں موجود الیکٹریشن پر گیا، تو انہوں نے اسے پکڑنے کا منصوبہ بنایا اور آپس میں طے کیا کہ جیسے ہی بجلی جائے گی تو باہر نکل کر دیکھیں گے کہ اس کے پیچھے معاملہ کیا ہے؟ اگر کوئی مشکوک شخص نظر آیا تو پکڑا جائے گا۔ منصوبے کے مطابق علاقے کی جیسے ہی بجلی گئی تو کچھ لوگ باہر نکلے، جنہوں نے ایک شخص کو سرکاری اسکول میں داخل ہوتے دیکھا، جس کے بعد وہ چپکے سے اس شخص کے پیچھے نکلے تو وہاں پہنچ کر حیران رہ گئے۔ اسکول کے اندر داخل ہونے والا شخص واقعی میں الیکٹریشن تھا جبکہ وہاں پر اس کی محبوبہ بھی موجود تھی، جس کے بعد لوگوں نے اسے پکڑ لیا اور اسے پورے گاو¿ں میں گھمایا گیا۔ الیکٹریشن نے بجلی کاٹنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اندھیرے کا فائدہ اٹھاکر اپنی محبوبہ سے ملنے آتا تھا اور اس کام کے لیے وہ علاقے کی بجلی بند کردیتا تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ گاو¿ں والوں نے ان دونوں کی شادی کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ان کی آپس میں شادی کروادی۔