شام پراسرائیلی میزائل حملے، 6 ہلاک

شام میں اسرائیلی جنگی طیاروں نے رہائشی علاقوں پر میزائل داغے جسے پسپا کر دیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے علاقے مصیاف میں اسرائیلی جنگی طیاروں نے میزائل حملہ کیا جسے شامی فضائی دفاعی نظام نے ناکام بنادیا۔شام کے سرکاری ٹیلی وژن کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے یہ میزائل لبنانی شہر طرابلس کے شمال سے داغے تاہم بروقت جوابی کارروائی کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔ادھر اسرائیل کی جانب سے تاحال اس حملے کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے البتہ ماضی میں اسرائیلی جنگی طیارے لبنانی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شامی علاقوں پر حملے کرتے آئے ہیں۔دوسری جانب سیریئن آبزرویٹری ہیومن رائٹس نے دعوی کیا ہے کہ اسرائیل کے جنگی طیاروں نے لبنان سے نیچی پرواز کرتے ہوئے شام میں ایران کے اسلحہ ڈپو کو نشانہ بنایا جس میں ایران کی حمایت یافتہ ملیشیا کے 6 ارکان ہلاک ہوگئے۔