بھارتی ہندو انتہا پسندوں کی لاؤڈ سپیکر پر اذان دینے پر پابندی کی مہم شروع

انتہا پسند ہندو ایک مرتبہ پھر آپے سے باہر ہوگئے، مسلمان مخالف پراپیگنڈا جاری رکھتے ہوئے لاؤڈ سپیکر پر اذان دینے پر پابندی کی مہم شروع کر دی ہے۔

بھارت میں مسلمانوں پر ایک کے بعد ایک پابندیاں، پہلے حجاب پھر حلال گوشت بیچنے پر پابندی اور اب اذان روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

بی جے پی رہنما اور سینئر وزیر کرناٹک نے کہا ہے کہ لاؤڈ سپیکر پر اذان نشر ہونے سے طالب علم، مریض اور بزرگ تنگ ہوتے ہیں، مذہبی معاملات کے لئے لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر پابندی ہونی چاہیے۔

بی جے پی رہنما نے ہرزہ سرائی کی کہ بھارتی ریاست مہاراشٹرمیں مندروں کو لاؤڈ سپیکر لگانے کی ترغیب دی جا رہی ہے، بعض مندر اذان کے دوران لاؤڈ سپیکر پر بھجن نشر کرنے لگے۔