برطانیہ کا دنیا کے 5 بدعنوان ترین افراد پر پابندیاں لگانے کا اعلان

برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب نے اعلان کیا ہے کہ اُن کے ملک نے عالمی سطح پر بدعنوانی روکنے کیلئے 5 افراد پر پابندیاں عائد کردیں لندن سے برطانوی دفتر خارجہ کے مطابق پابندیوں کا شکار ہونے والے افراد کا تعلق اکواٹوریل گنی، زمبابوے، وینزویلا اور عراق سے ہے۔ برطانوی دفتر خارجہ کے مطابق ترقی پذیر ممالک کو وسائل سے محروم کرنے والوں کو ہدف بنایا گیا ہے۔ پانچ میں سے ایک شخص نے محل بنانے، پرائیوٹ جیٹس اور مائیکل جیکسن کے دستانوں پر 275,000 ڈالر اڑائے جبکہ کرپشن میں ملوث ایک اور شخص نے وینزویلا میں پبلک فوڈ پروگرام کا استحصال کیا۔
پابندیوں کا اعلان