انڈیا اور اجیت ڈوول افغانستان میں بری طرح ناکام ہو گئے

انڈیا اور اجیت دوول افغانستان میں بری طرح ناکام ہو گئے، اجیت ڈوول اور انڈیا مغرب اور افغانستان کو غلط اندازے بتاتے رہے، غلط مشوروں کی وجہ سے افغانستان ان کیلئے قیامت کا منظر پیش کر رہا،اجیت دوول کی 2013 میں بھونڈی حکمت جھاڑنے کی ویڈیو سامنے آ گئی۔ اجیت دوول نے کہاکہ پاک فوج کے پندرہ بیس جنرلز میں سے کسی سے بھی پوچھ لیں، ہر کوئی ایک بات کریگا،وہ کہتے ہیں افغان نیشنل آرمی میں افغانستان سنبھالنے کی اہلیت نہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیاکہ میں پاکستان کی ان باتوں کو نہیں مانتا، افغان فورسز کو بہترین ہتھیاروں سے مسلح کیا گیا، زبردست تربیت دی جا رہی۔ اجیت دوول اور بھارتی غلط اندازوں نے مغرب کو افغانستان میں یہ دن دکھایا،بھارت اور امریکہ کی تربیت یافتہ بہترین افغان نیشنل آرمی نے طالبان کو پلیٹ میں رکھ کر افغانستان دے دیا، بھارت اور مغرب کو پاکستان کے حقیقت پر مبنی مشورے یاد آ رہے ہوں گے جب چڑیاں چگ گئیں کھیت،ہندوستان نے مسلسل عالمی طاقتوں سے نہ صرف جھوٹ بولا بلکہ انہیں مس گائیڈ کیا ،وقت ہے کہ مغرب اور افغان اب انڈیا سے جواب طلب کریں۔