امریکہ میں فلسطین کے حق میں ریلی ، یہودی بھی سڑکوں پر آگئے، ریلی امریکہ میں موجود مسلمان، عرب اور فلسطینی کمیونٹی کی جانب سے نکالی گئی، احتجاجی مظاہرے میں یہودیوں کی بھی بڑی تعداد شریک ہوئی، مظاہرین نے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں مظاہرین نے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کیا اور فلسطین کے حق میں نعرے لگائے ، واشنگٹن میں نکلنے والی اس بڑی احتجاجی ریلی میں یہودیوں کی بھی کثیر تعداد شریک ہوئی ، یہ ریلی امریکہ میں موجود مسلمان، عرب اور فلسطینی کمیونٹی کی جانب سے نکالی گئی تھی ، جس میں مظاہرین کی جانب سے فلسطین میں اسرائیلی مظالم کو بند کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ،اس کے علاوہ مظاہروں کا اہتمام امریکہ کی دوسری ریاستوں نیویارک، شیکاگو، ڈیربورن، ٹیکساس اور سان فرانسسکو میں بھی کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں معروف اسرائیلی اخبار نے اپنے صفحہ اول پر شہید فلسطینی بچوں کی تصاویر شائع کردیں ، اخبار نے اپنے پہلے صفحے کوغزہ پر صیہونی فورسز کے حملوں میں شہید فلسطینی بچوں کے لئے مخصوص کیا اور سرخی لکھی کہ جنگ کا بدل یہ ہے۔