افغانستان میں طالبان کی بڑھتی ہوئی پیش قدمی کے پیش نظر امریکی دفاعی ادارے پینٹا گون نے خبر دار کیا ہے کہ افغان حکومت 6 ماہ سے بھی کم عرصہ میں ختم ہوسکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی انٹیلیجنس اداروں نے کہا ہے کہ طالبان نے آدھے سے زیادہ افغانستان کے ضلعی مراکز پر قبضہ کرلیا ہے جبکہ صوبائی دارالحکومتوں پر قبضے کے لیے کوششیں کررہے ہیں۔افغان حکومت کی جانب سے محدود جگہوں پر توجہ مرکوز کرنے سے افغان عوام میں یہ تاثر پیدا ہوگا کہ حکومت نے انہیں طالبان کے رحم و کرم پر چھوڑ دیاہے۔