افغان حکومت نے اسلام آباد سے اپنے سفیر کو واپس بلا لیا۔ افغان میڈیا نے پاکستان سے افغانستان کے سفیر کو واپس بلانے کی تصدیق کی ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان حکومت نے اپنے سفیر کو سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر واپس بلایا ہے۔ ذرائع افغان حکومت کا کہنا ہے کہ افغان صدر نے اسلام آباد سے افغان سفیر اور سفارتی عملے کو واپس بلالیا، افغان سفیر اور سفارتی عملے کو سیکورٹی کے معاملے پر واپس بلایا گیا۔ ذرائع افغان حکومت کے مطابق افغانستان کا وفد پاکستان کا دورہ کر کے صورتحال پر تبادلہ خیال کرے گا۔