صیہونی طیاروں نے رات کے اندھیرے میں غزہ پر بمباری کر دی تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
اسرائیل نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک اور دہشتگرد کارروائی کے دوران اپنے طیارے فلسطین کی حدود میں داخل کر دیئے جو وہاں آگ برساتے رہے۔
صیہونی حکام نے حماس پر راکٹ حملے کا الزام لگایا اورکہا کہ اسرائیلی فضائیہ نے حماس کیلئے ہتھیاربنانے والے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ حماس کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے غیرگنجان آبادعلاقوں پر بمباری کی۔
فلسطینی وزارت صحت نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔