کشمیریوں سےجو کچھ بھی چھینا گیا سودکیساتھ واپس کرنا ہو گا‘ محبوبہ مفتی

غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی کی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ 05 اگست 2019 کو کشمیریوں سے جو کچھ بھی چھینا گیا، سودکے ساتھ واپس کرنا ہو گا۔ اگست 2019 میں لئے گئے فیصلے سے ووٹ حاصل کرنے کے لئے جموں و کشمیرکو قربانی کا بکرا بنایا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بدقسمتی ہے کہ بھارت میں واحد مسلم اکثریتی ریاست کے ٹکڑے ٹکڑے کردیے گئے ہیں۔
محبوبہ مفتی