افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم افغانستان میں امن کے خواہشمند ہیں۔ افغانستان میں امن کا قیام صرف افغان قوم کی ذمہ داری ہے۔
دبئی سے عرب میڈیا کے مطابق حامد کرزئی نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ افغانستان میں خانہ جنگی سے کئی طاقتیں فائدہ اٹھا رہی ہیں۔
افغان انٹیلی جنس اداروں نے افغانستان میں القاعدہ کی طاقتور موجودگی کی کوئی بات نہیں کی۔ حامد کرزئی نے مزید کہا کہ امریکا نے افغانستان میں قیام امن کے لئے کام شروع کردیا۔
انھوں نے کہا کہ افغانستان امریکا کے لئے اسٹریٹیجیک اہمیت رکھتا ہے۔ حامد کرزئی کے مطابق افغانستان کئی دہائیوں سے پراکسی خانہ جنگی کی آماجگاہ بنا ہوا ہے۔