کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا ہے کہ جس طرح برطانوی سامراج کے خلاف انگریزو ہندوستان چھوڑوتحریک چلائی گئی تھی، اسی طرز پر بھارتیہ جنتا پارٹی کو اقتدار سے باہر کرنے کیلئے’’بی جے پی کرسی چھوڑو‘‘ تحریک چلائی جانی چاہیے۔ یہ عوام کی آواز ہے اور ملک کے لوگ بی جے پی سے آزادی چاہتے ہیں، اس لئے ’بی جے پی کرسی چھوڑو‘ تحریک ضروری ہے۔