بھارت میں نہایت ہی عجیب و غریب واقعہ پیش آیا ہے ، شوہر نے اپنی بیوی کی ساتھ نہ رہنے کی خواہش پر اسے اس کے عاشق کے ساتھ رخصت کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست جھارکنڈ کے دارلحکومت رانچھی میں پیش آیا ، نوجوان لڑکی نے شادی کے محض 17 روز کے بعد ہی شوہر کو چھوڑ کر اپنے عاشق کے ساتھ رہنے چلی گئی ، جب نئی نویلی دلہن کہیں نہ دکھائی دی تو انہوں نے لڑکی کے گھر والوں کو اطلاع کی ، جس کے بعد انہوں نے لڑکی کے عاشق کے گھر چھاپہ مارا جہاں سے لڑکی برآمد ہو گئی ۔ رپورٹس کے مطابق لڑکی شادی سے پہلے ہی کسی اور لڑکے سے محبت کر تی تھی لیکن لڑکی کے گھر والوں کو یہ رشتہ منظور نہ تھا جس پر انہوں نے زبردستی کسی اور کے ساتھ شادی کر وا دی ، شادی کے بعد بھی وہ اپنے عاشق کے ساتھ رابطے میں رہی اور فون پر بات کرتی تھی ۔ لڑکی کے عاشق کا کہناتھا کہ ان کے گھر والوں کو ہمارے بارے میں معلوم تھا لیکن پھر بھی انہوں نے اس کی شادی کہیں اور کروا دی ۔
جب لڑکی گھر چھوڑ کر فرار ہو گئی تو دونوں خاندانوں نے مشترکہ طور پر فیصلہ کیا کہ اسے اس کے عاشق کے ساتھ ہی رہنے کی اجازت دیدی جائے ، 20 جولائی کو لڑکی اور اس کے عاشق کو متعلقہ پولیس سٹیشن بلایا گیا جہاں ایک معاہدے پر دستخط کیئے گئے ۔ معاہدے کے مطابق لڑکی کو شوہر کی مرضی سے عاشق کے ساتھ جانے کی اجازت دیدی گئی جبکہ لڑکے نے بھی اپنی محبوبہ کا بھر پور خیال رکھنے کی یقین دہانی کروائی ۔