بھارت اور پاکستان کو اپنے مسائل خود حل کرنا ہوں گے، امریکا

قائم مقام نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی ایشیا ڈین تھامسن نے ایل اوسی پر سیز فائر خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت اور پاکستان کو اپنے مسائل خود حل کرنا ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق قائم مقام نائب وزیرخارجہ برائےجنوبی ایشیا ڈین تھامسن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اورپاکستان کواپنےمسائل خود حل کرنا ہوں گے، ایل اوسی پر سیز فائر خوش آئند ہے، پاک بھارت مستحکم تعلقات آگے بڑھانے کی حوصلہ افزائی کرتےہیں۔ ڈین تھامسن کا کہنا تھا کہ بھارتی حکام سےانسانی حقوق سےمتعلق معاملات کواٹھایاجائےگا، مستحکم افغانستان سےپڑوسی ممالک کےمشترکہ مفادات وابستہ ہیں۔ قائم مقام نائب وزیرخارجہ برائےجنوبی ایشیا نے وزیر خارجہ ٹونی بلنکن کے دورہ بھارت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا بھارت سےانسداددہشت گردی اوردوطرفہ دفاعی امورپرگفتگوہوگی جبکہ افغان امن عمل، خطے کی صورتحال مذاکرات کا حصہ ہوں گے۔