سی آئی اے کے سابق اہلکار اور خفیہ دستاویزات منظر عام پر لانے والے جلا وطن امریکی صحافی ایڈورڈ اسنوڈن نے دنیا کو خبردار کیا ہے کہ اگر فوری طور پر کوئی ایکشن نہ لیا گیا تو ہیکرز سے کوئی بھی فون محفوظ نہیں ہے۔ایڈورڈ اسنوڈن نے پیگاسس پراجیکٹ کے حوالے سے اخبار دی گارجین کو دیے گئے انٹرویو میں این ایس او گروپ کے بارے میں انکشافات کے تناظر میں خبردار کیا کہ حکومتوں کو بین الاقوامی اسپائی ویئر تجارت پر عالمی سطح پر پابندی عائد کرنی چاہیے یا ایسی دنیا کو قبول کرلینا چاہیے جس میں کوئی بھی موبائل فون ریاستی سرپرستی میں ہیکرز سے محفوظ نہیں ہے۔