اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق فلسطین کی صورت حال پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مغربی کنارے میں جاری تشدد کو روکنا ہوگا، اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تنازع کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

انتونیو گوتریس نے کہا کہ غزہ پر لگاتار بمباری سے 60 بچوں کی اموات ہوئیں، غزہ کے بچے جنگ کی بھاری قیمت ادا کررہے ہیں، اسرائیل کی جانب سے شہریوں کو نشانہ بنائے جانے پر سخت تشویش ہے۔ سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہا کہ حماس اور باقی دھڑے بھی اسرائیل میں شہریوں پر راکٹ فائر کرنا بند کردیں، عام شہریوں کو نقصان پہنچانے کا کوئی جواز نہیں، ہمیں فوری طور پر جنگ بندی پر زور دینا ہوگا۔