سیلاب کی تباہ کاریاں؛ برطانیہ کے امدادی سامان کی پہلی کھیپ کراچی پورٹ پہنچ گئی

برطانیہ کے امدادی سامان کی پہلی کھیپ کراچی پورٹ پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے امدادی پیکیج میں تباہ کن سیلاب سے متاثر ہونے والے لوگوں کیلئے دو ملین پونڈ مالیت کی امدادی اشیاء متحدہ عرب امارات سے پاکستان پہنچی ہیں۔

امدادی اشیاء میں ایک لاکھ 94 ہزار 300 افراد کے لیے ہنگامی پناہ گاہیں اور 10 ہزار  لوگوں کے لیے کمبل اور چٹائیاں شامل ہیں؛ ہنگامی پناہ گاہوں میں کوریج اور فکسنگ کٹس، کھمبے اور پیگ سیٹ شامل ہیں۔

برطانیہ 32 ہزار 495 افراد کو صحت کے خطرات کو کم کرنے کے لیے پانی کے فلٹر اور حفظان صحت کا سامان بھی فراہم کرے گا؛ 19 کنٹینرز کی پہلی کھیپ منگل کو کراچی بندرگاہ پر پہنچی گئی ہیں، مزید 26 کھیپیں آنے والے دنوں اور ہفتوں میں پہنچیں گی۔

برطانیہ نے اب تک سیلاب کی امدادی سرگرمیوں میں مدد کے لیے مجموعی طور پر ساڑے سولہ ملین پونڈ کا عہد کیا ہے، برطانوی عوام نے ڈیزاسٹر ایمرجنسی کمیٹی کی پاکستان اپیل کے ذریعے 25 ملین پونڈ سے زیادہ کا عطیہ دیا ہے۔

اس اپیل کو خاص طور پر انگلینڈ کی مردوں کی کرکٹ ٹیم نے سپورٹ کیا ہے، یہ ٹیم اس وقت ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان کے دورے پر ہے، اس ٹیم نے ذاتی عطیہ دیا جو کہ اس کے بعد انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے پورا کیا۔

برطانیہ کی رائل ایئر فورس کی ایک پرواز نے 8 کشتیاں اور 10 پورٹیبل جنریٹر فراہم کیے؛ یہ اشیاء برطانیہ کی وزارت دفاع نے سیلاب سے متعلق امدادی کارروائیوں میں استعمال کے لیے تحفے میں دیے تھے۔

برٹش ایئرویز اور ورجن اٹلانٹک بھی اپنے کارگو میں مفت امدادی کھیپ بجھوا رہی ہیں؛ یہ برطانیہ کی امدادی کھیپ متعدد کھیپوں میں سے پہلی ہے جو تباہ کن سیلاب سے متاثرہ پاکستانی عوام کی فوری ضروریات کو پورا کرتی ہے۔

برطانیہ نقد اور سامان  دونوں میں مدد فراہم کرتا رہے گا۔

 اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ کمیونٹیز دوبارہ آباد ہوں اور مستقبل میں آنے والی آفات سے بھی محفوظ رہیں۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.