اسحاق ڈار کے وزیر خزانہ بننے پر معاشی ٹیم میں اہم تبدیلیوں کا فیصلہ

سینیٹر اسحاق ڈار کے وزیر خزانہ بننے پر معاشی ٹیم میں اہم تبدیلیوں کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق  ایف بی آر اور وزارت خزانہ میں اہم عہدوں پر تبدیلیاں کی جائیں گی۔ وزیر مملکت برائے خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا سے قلمدان واپس لیے جانے کا  بھی امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کے حکم پر عائشہ غوث پاشا وزیر مملکت کے عہدے پر رہ سکتی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکرٹری وزارت خزانہ حامد یعقوب شیخ کو بھی تبدیل کیے جانے کا امکان ہے اور نئے سیکرٹری تعینات کیے جائیں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ٹیکس اہداف کی حصولی  کے لیے ایف بی آر میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے محصولات کی تعیناتی کی جائے گی۔ معاون خصوصی برائے محصولات کے لیے ن لیگ دور کے سابقہ سینئر افسر کا نام سرفہرست ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ  وزیر خزانہ کے اسپیشل اسسٹنٹ کو تبدیل کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔قمر سرور عباسی کو دوبارہ وزیر خزانہ کا اسپیشل اسسٹنٹ مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ قمر سرور عباسی اس سے قبل بھی اسحاق ڈار کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.