عوام 65 روپے فی کلو گرام پر آٹا خرید سکتے ہیں، شرجیل میمن

شرجیل میمن نے کہا ہے کہ عوام 65 روپے فی کلو گرام پر آٹا خرید سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے آٹے کے رعایتی اسٹالز کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے سندھ بھر میں آٹے کے رعایتی اسٹالز سے عوام کو آٹا فراہم کرنے کا آغاز کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ بھر میں 700 پوائنٹس پر رعایتی نرخوں پر آٹا آج سے دستیاب ہے، عوام 65 روپے فی کلو گرام پر آٹا خرید سکتے ہیں۔

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ آٹا 5 کلو اور 10 کلو گرام کے تھیلے میں بھی دستیاب ہے۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.