حماد اظہر کی مریم نواز پر تنقید
حماد اظہر نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز پر شدید تنقید کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا کہ صحت کارڈ کی صہولت کو اس وجہ سے ختم کرنا کہ عمران خان کو سیاسی فائدہ ہو گا ایک گھٹیا ترین سوچ ہے۔
صحت کارڈ کی صہولت کو اس وجہ سے ختم کرنا کہ عمران خان کو سیاسی فائدہ ہو گا ایک گھٹیا ترین سوچ ہے۔ کڑوروں غریب گھرانوں کی زندگیوں کو شہزادی مریم صفدر ایک لمحے میں اپنی سیاست کی خاطر قربان کرنے کو تیار ہے۔ خود کو چھینک بھی آتی ہے تو لندن علاج کے لئے چلے جاتے ہیں۔
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) September 27, 2022
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے مزید کہا کہ کڑوروں غریب گھرانوں کی زندگیوں کو شہزادی مریم صفدر ایک لمحے میں اپنی سیاست کی خاطر قربان کرنے کو تیار ہے جبکہ خود کو چھینک بھی آتی ہے تو لندن علاج کے لئے چلے جاتے ہیں۔
Comments are closed.