ہماری حکومت امریکہ کے ساتھ مضبوط تعلقات کی خواہاں ہے، وزیر اعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہماری حکومت امریکہ کے ساتھ مضبوط تعلقات کی خواہاں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے خبر ایجنسی اے پی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نہ نمٹا گیا تو کل کسی اور ملک کو بھی آفت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، سیلاب سے بچوں سمیت 1600 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کو بھی دیگر ممالک کی طرح مشکلات ہیں، سیلاب نے مسائل میں اضافہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں پرامن حالات پاکستان میں بھی امن کی ضمانت ہیں، طالبان کو خواتین کے بنیادی حقوق کی پاسداری یقینی بنانا ہو گی، افغانستان کے منجمد اثاثوں کو فوری بحال کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے بھی اپنا کردار ادا کرے، نائن الیون کے بعد پاکستان اور امریکا انتہا پسندی کے خلاف اتحادی رہے، گزشتہ حکومت نے جو کچھ کیا پاکستان کے مفادات کیلئے نقصان دہ تھا۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.