اب عوام امپورٹڈ حکومت کو جیل بھیج کر ہی دم لیں گے، فرخ حبیب
فرخ حبیب نے کہا ہے کہ اب عوام امپورٹڈ حکومت کو جیل بھیج کر ہی دم لیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فرخ حبیب نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ پاکستان کے مقبول ترین لیڈر عمران خان کی تقریر کو سنسر کیا جارہا ہے، اتنا گھبرا گئے ہیں کہ ان کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 22 کروڑ پاکستانیوں کے دلوں سے عمران خان کی محبت کو نہیں نکال سکتے۔
فرخ حبیب نے مزید کہا کہ امپورٹڈ حکومت جو مرضی کرلے عوام نے ان کو اب جیلوں میں بھیج کر ہی دم لینا ہے، انشاءاللہ۔
پاکستان کے مقبول ترین لیڈر عمران خان کی تقریر کو سنسر کیا جارہا ہے۔ اتنا گھبرا گے ہے کہ کانپیں ٹانگ رہی ہے۔ 22 کروڑ پاکستانیوں کے دلوں سے عمران خان کی محبت کو نہیں نکال سکتے۔ امپورٹڈ حکومت جو مرضی کرلے عوام نے انکو اب جیلوں میں بیجھ کر دم لینا ہے۔ انشاللہ
— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) September 24, 2022
اس سے قبل اپنے ایک اور پیغام میں فرخ حبیب نے کہا کہ عمران خان جہاں جارہے ہے وہاں تاریخی جلسہ ہورہے ہے،رحیم یار خان پنجاب اور سندھ کے بارڈر پرہے جہاں عوام نے امپورٹڈ حکومت کیخلاف اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فرخ حبیب نے مزید کہا کہ اب انتظار ہے کپتان کی فائنل کال کا جب امپورٹڈ حکومت کو اقتدار سے باہر کرے گے اور عمران خان کو 2 تہائی سے وزیراعظم بنائے گے، انشاءاللہ۔
عمران خان جہاں جارہے ہے وہاں تاریخی جلسہ ہورہے ہے۔رحیم یار خان پنجاب اور سندھ کے بارڈر پرہے جہاں عوام نے امپورٹڈ حکومت کیخلاف اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔ اب انتظار ہے کپتان کی فائنل کال کا جب امپورٹڈ حکومت کو اقتدار سے باہر کرے گے اور عمران خان کو 2 تہائی سے وزیراعظم بنائے گے انشاللہ pic.twitter.com/V9f374DpKK
— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) September 24, 2022
Comments are closed.