صاف شفاف ہماری منزل ہے، شاہ محمود قریشی

شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ صاف شفاف ہماری منزل ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جنوبی پنجاب اور تمام صوبے کے عوام فیصلہ کرچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام متبادل قیادت کے منتظر ہیں، پانی ختم ہونے پر عمران خان اور میں سندھ کا رخ کریں گے۔

سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ صاف شفاف ہماری منزل ہے، کے پی کے ،گلگت بلتستان کی طرح سندھ کے عوام اپنا فیصلہ کریں۔

شاہ محمود قریشی کا یہ بھی کہنا تھا کہ رحیم یار خان کو سلام پیش کرتا ہوں، شدید گرمی میں خواتین نکلی ہیں، آج تمام کارکنان اور سول سوسائٹی کے لوگ موجود ہیں۔

سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ تمام تنظیمی تیار رہیں ، عمران خان نے کہہ دیا ہے کم وقت میں عوام کو کال دی جائے گی۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.