کورونا کے پھیلاؤ میں نمایاں کمی، 42 نئے کیسز رپورٹ
پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔
پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح میں کمی ہوئی ہے جبکہ ملک میں کورونا مثبت کیسزکی شرح 0.52 فیصد رہی ہے۔
COVID-19 Statistics 20 September 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 8,030
Positive Cases: 42
Positivity %: 0.52%
Deaths: 00
Patients on Critical Care: 73— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) September 20, 2022
قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کی شرح 0.52 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
این آئی ایچ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 8 ہزار 30 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 42 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔
گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے باعث کوئی ہلاکت نہیں ہوئی جبکہ ملک بھر میں 73 مریضوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 607 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 71 ہزار 936 ہو چکی ہے۔
انفیکشن کنٹرول کے قواعد پر عمل کریں
فاصلہ رکھیں، اکثر ہاتھ دھویئے دن میں کئی بار ہاتھ دھویئے، بھیڑ والی جگہوں پر لوگوں سے ملنے سے گریز کریں، اگر آپ بیمار ہو تو گھر میں ہی رہیں، اگر آپ کو کورونا کی علامات ہیں تو اپنا خود کورونا ٹیسٹ کروایئے اور ایسی جگہوں پر ماسک پہنیں جہاں آپ لوگوں سے اپنا فاصلہ نہیں رکھ سکتے۔
کورونا وائرس کا خاتمہ؟ عالمی ادارہ صحت نے بڑی خوشخبری سنادی
کورونا وائرس کے خاتمے سے متعلق عالمی ادارہ صحت نے بڑی خوشخبری سنا دی ہے۔
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اڈہانوم گیبریاسیس نے ورچوئل کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دنیا سے کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے اس سے بہتر حالات پہلے نہیں تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم ابھی تو وہاں نہیں پہنچے ہیں لیکن کورونا وائرس کی وباء کا خاتمہ اب نظر آنے لگا ہے، ہم اس وبائی مرض کو ختم کرنے کی اس سے بہتر صورتحال میں اس سے پہلے کبھی نہیں تھے۔
انہوں نے کہا کہ قبل اس کے کہ اس وبائی مرض کی شدت میں ایک بار پھر اضافہ ہو جائے، دنیا کو اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اڈہانوم گیبریاسیس کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہم ابھی اس موقع کو ضائع کر دیتے ہیں، تو پھر ہم کورونا کی مزید اقسام کے خطرات کو مول لیں گے جس سے زیادہ اموات، زیادہ خلل اور زیادہ غیر یقینی صورتحال کا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔
Comments are closed.