ڈینگی کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ
ڈینگی کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں ڈینگی کی صورتحال دن بہ دن خراب ہوتی جارہی ہے جس کے پیش نظر یومیہ ہزاروں کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔
اسلام آباد میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1456 تک پہنچ گئی ہے جبکہ اب تک اسلام آباد میں ڈینگی سے پانچ اموات ہو چکی ہیں۔
پمز، پولی کلینک اور کپیٹل ہسپتال میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کے لیے الگ وارڈز مختص کیے گئے ہیں۔
خیبرپختونخوا کی بات کی جائے تو گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں ڈینگی سے مزید 276 متاثر ہوگئے ہیں۔
محکمہ صحت رپورٹ کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4 ہزار 980 تک پہنچ گئی ہے۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں 128 مریض اسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ سب سے زیادہ کیسز مردان سے 1658 رپورٹ ہوئے ہیں۔
ڈینگی روکنے کے لیے کمشنر کراچی کا نیا حکم نامہ جاری
کراچی میں ڈینگی روکنے کے لیے کمشنر کراچی کی جانب سے نیا حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے۔
کراچی میں تعلیمی اداروں میں ایک ماہ تک پی ٹی اور اسمبلی پر پابندی کا فیصلہ عائد کیا گیا ہے۔
کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ اسٹوڈنٹس کو مکمل آستین اسکول ڈریسز پہننے کی ہدایت کی جائے اور تعلیمی اداروں میں صفائی کا خیال رکھا جائے۔
کمشنر کراچی نے کہا کہ ڈینگی پھیلاؤ روکنے کے لیے پہلے سے کھڑے پانی کی نکاسی اور اسپرے کیا جائے، ڈینگی مچھر ہونے پر اسکول انتظامیہ فوری متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کرنے کی پابند ہوگی۔
Comments are closed.