عدلیہ مخالف مبینہ بیان بازی، مریم نوازکیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست خارج

لاہور کی مقامی عدالت نے عدلیہ مخالف مبینہ بیان بازی کے معاملے میں مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست خارج کردی۔ 

تفصیلات کے مطابق عدالت نے ریمارکس دیے کہ درخواست میں لگائے گئے الزامات ایف آئی اے سائبرکرائم کے دائرہ اختیارمیں آتے ہیں۔

ایڈیشنل سیشن جج لیاقت علی رانجھا نے شہری محمد نواز کی درخواست پر تحریری حکم جاری کر دیا۔

عدالت نے تحریری حکم میں کہا کہ ایس پی شکایت سیل کے جواب اور درخواست کا بغور جائزہ لیا۔ درخواست گزار کے مریم پر لگائے گئے الزامات پولیس کے دائرہ اختیارمیں نہیں آتے۔

تحریری حکم میں کہا گیا کہ الزامات کی نوعیت پیکا ایکٹ کے دائرہ اختیار میں آتی ہے۔ مریم نواز کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست ناقابل سماعت ہے۔

درخواست گزارمحمد نوازکے وکیل نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ مریم نواز نے 25 جولائی کو وزیراعلی پنجاب کے الیکشن پرعدلیہ کیخلاف بیان دیا۔ مریم نوازکے الزامات کے باعث سائل کو ذہنی کوفت ہوئی۔

درخواست گزار نے مؤقف پیش کیا کہ عدلیہ کے ججزکے خلاف بیان دینے پرمریم نواز کے خلاف تھانہ باغبانپورہ میں اندراج مقدمہ کی درخواست دی مگرکارروائی نہیں کی گئی۔

مریم نواز کے خلاف درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت پولیس کو مریم نواز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.