پاک فضائیہ کی سیلاب سے متعلق بحالی اور امدادی کارروائیاں جاری

پاک فضائیہ کی سیلاب سے متعلق بحالی اور امدادی کارروائیاں جاری ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی خصوصی ہدایات پر پی اے ایف بیسز اور ریجنل کمانڈز ریلیف اور بحالی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔

پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق پاک فضائیہ کے اہلکار سیلاب زدگان کو خوراک، رہائش، پینے کا پانی اور طبی امداد کی بنیادی ضروریات کی فراہمی کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ پاک  فضائیہ کی ایمرجنسی ریسپانس ٹیمیں سول انتظامیہ کے ساتھ خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں  ڈینگی بخار بچاؤ کی مہم میں پیش پیش ہیں۔

ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ نے سیلاب متاثرین کے لیے 4853 خیمے، 416221 فوڈ پیکجز، 3203.67 ٹن راشن اور 242,824 لیٹر پینے کا صاف پانی فراہم کیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پاک فضائیہ نے 45 میڈیکل کیمپ قائم کیے ہیں جہاں اب تک 58353 مریضوں کا علاج کیا جا چکا ہے اور  19807 افراد کی رہائش کے لیے 20 ٹینٹ سیٹز اور54 ریلیف کیمپ بھی قائم کیے گئے ہیں۔

ترجمان پاک فضائیہ نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ نے 257 پروازوں کے ذریعے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 1521 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔

پاک فوج نے سیلابی ریلے میں پھنسے 500 سے زائد متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا

گزشتہ روز پاک فوج نے سیلابی ریلے میں پھنسے 500 سے زائد متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا تھا۔

 پاک آرمی ایمرجنسی ریسکیو اینڈ ریلیف ٹیم کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں آپریشن کا عمل تاحال جاری ہے۔

پاک آرمی ریسکیو ٹیم نے نواعی علاقے ناوڑہ اور شاہ پور میں واٹر بوٹ کے ذریعے ایمرجنسی ریسکیو آپریشن کیا اور سیلابی پانی کے ریلے کی زد میں پھنسے 500 سے زائد متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔

اس کے علاوہ پاک آرمی ریسکیو ٹیم نے سیلاب متاثرین کو ٹینٹ راشن بیگ اور دیگر ضرورت زندگی کی اشیاء بھی فرائم کیں۔

سیلاب متاثرین کی جانب سے بہتر خدمات کرنے پر پاک آرمی کو خراج تحسین

سیلاب متاثرین کی جانب سے بہتر خدمات کرنے پر پاک آرمی کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور ریسکیو ٹیم انچارج میجر علی اور پاک آرمی کا شکریہ ادا بھی کیا گیا۔

سیلاب متاثرین نے محفوظ مقامات کی منتقلی کی خوشی میں پاکستان زندہ باد پاک آرمی پائندہ باد کے فلگ شگاف نعرے بھی لگائے۔

سیلابی صورتحال کے بعد نواعی علاقوں کا جیکب آباد سے زمینی رابطہ منقطع

سیلابی صورتحال کے بعد نواعی علاقے ناوڑہ اور شاہ پور کے علاقوں کا جیکب آباد سے زمینی رابطہ منقطع ہے۔

سیلابی پانی کا ریلہ علاقے میں داخل ہونے کے بعد متاثرین گھروں کی چھتوں پر کھلے آسمان بے یارومددگار مدد کے منتظر تھے۔

پاک آرمی ریسکیو ٹیم نے تمام متاثرہ خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرکے انسانی زندگیاں بچائیں جبکہ سیلاب متاثرین میں معصوم بچوں اور خواتین سمیت ضعیف العمر افراد کی تعداد زیادہ تھی۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.