ہمیں عدلیہ سے انصاف کی توقع ہے، شاہ محمود قریشی
شاہ محمود قریشی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہمیں عدلیہ سے انصاف کی توقع ہے۔
سابق وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی نے بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کا فیصلہ سن کر خوشی ہوئی، عمران خان کے خلاف مقدمے سے جگ ہنسائی ہورہی تھی۔
‘امید ہے انصاف کے تقاضے پورے کر کے مقدمات کو دیکھا جائے گا’
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان کے خلاف مقدمات سے سیاسی انتقام کی بوآرہی تھی، امید ہے انصاف کے تقاضے پورے کر کے مقدمات کو دیکھا جائے گا، ہمیں عدلیہ سے انصاف کی توقع ہے۔
شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ من گھڑت مقدمات، مائنس ون فارمولاز ختم کرنے کا وقت آچکا ہے، سیاسی جماعتیں اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کر کے خود کو اس میں ملوث نہ کریں، من گھڑت مقدمات سے جمہوریت کو فائدہ نہیں ہوا۔
شیخ رشید
سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی ہر خواہش ختم ہوگئی، عمران خان کیلئے جو گڑھا کھودتے ہیں اس میں خودگرجاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کی طرف جانے سے کوئی نہیں روک سکتا، 3مفرور قوم کی تقدیر کا فیصلہ کررہے ہیں، خرم دستیگر کے مطابق قومی سلامتی کے اداروں کا بھی فیصلہ ہوگا۔
‘ملک میں انتہائی نازک حالات ہیں’
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ سیاست میں ان کا ہر کام الٹا ہورہا ہے، ملک میں انتہائی نازک حالات ہیں، آٹا نایاب ہوگیا، پیناڈول کی گولی بھی ہائیکورٹ کے حکم پر دی جارہی ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوگئی، انکا وقت ختم ہوگیا، حکومت بے نقاب ہوچکی ہے، قوم نے انہیں مسترد کردیا۔
‘حکومت الیکشن میں تاخیر پر اپنی سیاست کو راکھ کردینگے’
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ الیکشن میں جتنی دیر کریں گے اپنے لیے سیاسی گڑھا کھودیں گے، الیکشن میں تاخیر پر اپنی سیاست کو راکھ کردینگے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 27 کلومیٹر حکومت کی کوئی نہیں سن رہا، 70وزراء کے خلاف ایک دو روز میں عدالت جاؤں گا، ملک کو نیلام گھر بنادیا، وزراء کا جمعہ بازار لگایا ہوا ہے، اطلاعات ملی ہیں نوازشریف کی باتیں نہیں مانی جارہیں۔
Comments are closed.