عمران خان سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات، سیلاب متاثرین کی بحالی کے اقدامات پر گفتگو

چئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے درمیان سیلاب متاثرین کی بحالی کے اقدامات پر گفتگو کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے وزیراعلیٰ  گلگت بلتستان خالد خورشید کی ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات کے دوران وفاقی حکومت کی جانب سے گلگت بلتستان کے امور میں مداخلت سے سمیت  دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

اس دوران وزیراعلیٰ نے گلگت بلتستان میں عوامی  منصوبوں کے حوالے سے عمران خان کو آگاہ کیا جبکہ ملاقات میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے  حوالے سے اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی۔

خیال رہے کہ کچھ روز قبل بھی اسلام آباد میں چیرمین عمران خان سے صوبائی صدر پی ٹی آئی اور گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ خالد خورشید کی اہم ملاقات ہوئی تھی۔

 

دوران ملاقات میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے حوالے سے اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی تھی۔

ملاقات میں وفاقی حکومت کی جانب سے گلگت بلتستان کے امور میں مداخلت اور استحصال کے حوالے سے گفتگو ہوئی اور اہم فیصلے کئے گئے تھے۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.