موجودہ صورتحال انتخابات یا انقلاب کی طرف لے کر جائے گی، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے پنجاب ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کابینہ اور پارلیمانی پارٹی حقیقی آزادی کے لیے عوام کے ساتھ یکجا ہوں۔

انتخابات پاکستان کا سب سے اہم مسئلہ ہے۔  ان کا کہنا تھا کہ

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے حالات سے کمر ٹوٹ گئی ہے، یہ سیاسی استحکام سے ممکن ہو گا کیونکہ ملک آئین کے مطابق چلتا ہے، پی ڈی ایم کی جانب سے جو عبوری حکومت کو چھ سات ماہ دینے کا کہا ملک ایسے نہیں چلے گا، امید ہے معاملہ لانگ مارچ تک نہیں پہنچے گا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پارلیمنٹ کی ایکسٹینشن کی خواہش صرف مولانا کو ہے جن کے پاس کمیونیکیشن کی وزارت ہے، عمران خان نے پنجاب کابینہ اور ارکان کو کہا کہ عوام کے ساتھ یکجا ہو جائیں۔

پارٹی رہنما کا یہ بھی کہنا تھا کہ انتخابات پی ٹی آئی سے زیادہ پاکستان کا مسئلہ ہیں۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.