حکومت سیلاب سے متاثرہ ہر خاندان کو 25 ہزار روپے دے رہی ہے، وزیراعظم

وزیراعظم نے کہا ہے کہ حکومت سیلاب سے متاثرہ ہر خاندان کو 25 ہزار روپے دے رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے لندن میں نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب زدگان کی مدد کے لئے ستر ارب رویے خرچ کر رہیں ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں سیلاب زدگان کی مدد کر رہے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے تمام دوست ممالک کی جانب سے امداد وصول ہو رہی ہے جبکہ حکومت پاکستان سیلاب سے متاثرہ ہر خاندان کو 25 ہزار روپے دے رہی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کیلیے این ڈی ایم اے کے حکام کام کررہے ہیں جبکہ افواج پاکستان بھی سیلاب متاثرین کی مدد میں پیش پیش ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب کی صورتحال میں دوست اور برادر ممالک تعاون کررہے ہیں جبکہ پاکستانی عوام بھی متاثرین کے لیے عطیات فراہم کررہے ہیں۔

شہباز شریف کی مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ملاقات

وزیر اعظم شہباز شریف  کی مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف اپنے بھائی مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ملاقات کیلئے لندن پہنچے جہاں حسن نواز کے دفتر میں انہوں نے نواز شریف سے ملاقات کی۔

ملاقات کی ویڈیو مسلم لیگ ن کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر بھی شیئر کردی گئی ہے۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.