وزیراعلیٰ پنجاب کی دیہات وانڈسٹریز کو گیس کی فراہمی کے پراجیکٹ کی منظوری
وزیراعلیٰ پنجاب
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ نے نجی شعبے کے تعاون سے دیہات و انڈسٹریز کو گیس کی فراہمی کے پراجیکٹ کی اصولی منظوری دے دی ہے۔
اس حوالے سے وزیراعلیٰ چوہدری پرویزالہیٰ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ایل این جی ایزی پرائیویٹ لمٹیڈ پنجاب کے دیہات اور انڈسٹریز کو گیس فراہم کرے گی۔
‘گرین فیول کے فروغ سے ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ ہوگا’
چوہدری پرویزالہیٰ نے کہا کہ رورل گیسی فکیشن پروگرام میں حکومت پنجاب ایل این جی ایزی پرائیویٹ کی معاونت کرے گی اور گرین فیول کے فروغ سے ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ ہوگا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ دیہات میں نجی شعبے کے تعاون سے گیس کی فراہمی سے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگا، عوام کو ماحول دوست گرین فیول فراہم کرنا ترجیحات میں شامل ہے۔
اس موقع پر میاں یاسر حامد سی ای او ایل این جی ایزی پرائیویٹ کا کہنا تھا کہ دیہات میں گیس کی فراہمی سے درختوں کی کٹائی اور لکڑیاں جلانے کا سدباب ہوگا۔
یاسر حامد نے کہا کہ کوکنگ کے دوران ایل این جی کے استعمال سے خواتین کی صحت پر مضر صحت اثرات نہیں ہوں گے اور ایل این جی گیس گرڈ کے ذریعے گھروں میں کوکنگ کیلئے گیس میسر ہوگی۔
واضح رہے کہ سابق پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ جی ایم سکندر، سیکرٹری انرجی، ایل این جی ایزی پرائیویٹ کے چیف آپریٹنگ آفیسربریگیڈئیر (ر) عمر اعجازاور جی ایم آپریشنز فہد حمید اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
کے الیکٹرک کو بغیر کسی معاہدے گیس کی فراہمی کا انکشاف
کے الیکٹرک کو گزشتہ 3 سالوں سے بغیر کسی معاہدے کے گیس فراہم کی جارہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مالی سال 2021/22کی آڈٹ رپورٹ میں کے الیکٹرک کے حوالے سے اہم انکشاف سامنے آئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق تین سال میں کے الیکٹرک کو بغیر سیل پرچیز معاہدے کے گیس سپلائی کی جارہی ہے ۔
تین سال کے دوران سوئی سدرن کمپنی کے ذریعے 173 ارب 74 کروڑ کی آر ایل این جی سپلائی کی گئی ہے۔
رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ کے الیکٹرک کو ایک لاکھ کیوبک فٹ گیس بغیر معاہدے کے دی گئی ہے جبکہ بار بار پوچھنے کے باوجود معاہدے کا ریکارڈ فراہم نہیں کیا گیا۔
اسکے علاوہ گیس کمپنیوں میں اربوں روپے کی مالی بے ضابطگیاں بھی سامنے آگئیں ہیں جس کے مطابق سوئی سدرن اور سوئی نادرن سے 36ارب روپے سے زائد گیس کا نقصان ہوا ہے جو کہ گیس چوری اور لیکیج کے باعث ہوا ہے جبکہ بعض جگہوں پر گیس لیکیج سو فیصد رہی ہے۔
Comments are closed.