سیلاب متاثرین کے مسائل حل کرنے کیلئے عالمی برادری کو آگے آنا ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ


وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ

 وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کے مسائل حل کرنے کیلئے عالمی برادری کو آگے آنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق  وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں سیلاب کی صورتحال، پانی کی نکاسی اور امدادی کاموں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ سے رابطے میں رہیں، جس سامان کی فوری طور پر ضرورت ہے اس کو مہیا کرنے کیلئے وفاقی حکومت ہر ممکن مدد کرے گی۔

 احسن اقبال نے کہا کہ این ایچ اے اور وزیر ریلوے متاثرہ علاقوں کا دورہ کر چکے ہیں جبکہ میں ابھی 11 اضلاع کا دورہ کر کے آیا ہوں، لوگ مشکل میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم موسمی تبدیلیوں کے حوالے سے تمام صوبوں سے ملکر مشاورت کرینگے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اس وقت 15 لاکھ خیموں کی ضرورت ہے برعکس ڈھائی لاکھ خیمے مہیا کئے ہیں، کیمپوں میں اب لوگ اور بچے بیمار ہونے لگے ہیں جن کی طبی امداد کی جارہی ہے۔

 وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس وقت روڈ اور ریل نیٹ ورک کی بحالی کی ضرورت ہے تاکہ اشیاء ضرورت کی رسد ہوسکے جبکہ متاثرین کے مسائل حل کرنےکیلئے عالمی برادری کو بھی  آگے آنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جب تک لوگوں کے مکانات نہیں بنتے تب تک لوگوں کو ان کے گھروں کے نزدیک رکھنا ہوگا ہمیں آبپاشی نظام، زرعی زمینوں کی بحالی اور  نکاسی آب کی تعمیر نو کرنا ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ امدادی کاموں کے ساتھ ابھی نئی منصوبہ بندی بھی کرنی ہوگی۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.