آج ملک کا قانون پی ڈی ایم ٹولے کے ہاتھوں یرغمال بنا ہوا ہے، عمر چیمہ
عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ آج ملک کا قانون پی ڈی ایم ٹولے کے ہاتھوں یرغمال بنا ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مشیرِ اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان 21 ستمبر سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں آل پاکستان وکلا کنونشن سے خطاب کریں گے۔
مشیرِ اطلاعات پنجاب نے کہا کہ عمران خان ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں۔
عمر سرفراز چیمہ نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کے قیام کا مقصد آئین و قانون کی بالادستی، طاقتور اور کمزور کے لیے ایک قانون کا نفاذ تھا اور 2007 میں عمران خان نے وکلاء کے ساتھ ملکر عدلیہ آزادی مہم کا آغاز کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ آج ملک کا قانون پی ڈی ایم ٹولے کے ہاتھوں یرغمال بنا ہوا ہے، پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں “میثاقِ این آر او” پر متفقہ بیعت کر چکیں۔
مشیرِ اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا مزید کہنا تھا کہ آج سیسیلین مافیا عدلیہ کے ججز کے تعیناتی و ترقی کے راستے میں روڑے اٹکا رہا ہے۔
Comments are closed.