آئی ایم ایف کے فنڈز کے اجراء کے بعد بھی معاشی حالات ابتر ہیں، سابق وزیر خزانہ

رہنما تحریک انصاف و سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے فنڈز کے اجراء کے بعد بھی معاشی حالات ابتر ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں رہنما تحریک انصاف و سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے لکھا کہ آئی ایم ایف کے فنڈز کے اجراء کے بعد بھی معاشی حالات ابتر ہیں۔

جاری کردہ ٹوئٹ  میں سابق وزیر خزانہ لکھتے ہیں کہ حکومت بے خبر ہے کہ معیشت کو کیسے ٹھیک کیا جائے اور مہنگائی کو کیسے کم کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ  یہ صرف اپنے فائدے اور انتخابی اصلاحات کو الٹانے کے لیے نیب کو ختم کرنے آئے تھے۔

شوکت ترین کا مزید کہنا تھا کہ ان مسائل کا واحد حل فوری انتخابات ہیں۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.