پاکستان کی مقبوضہ کشمیر میں اسلامی اسکالرز کی گرفتاری پر شدید مذمت


ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں اسلامی اسکالرز کی گرفتاری پر شدید مذمت کی گئی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں مولانا عبدالرشید داؤدی، مولانا مشتاق احمد ویری کی گرفتاری قابل مذمت ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ خطے میں جماعت اسلامی کے 5 ارکان سمیت ممتاز اسلامی سکالرز کی غیر قانونی حراست شدید قابل مذمت ہے، اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس سے قبل یہ افسوسناک اقدامات بڑھتی بھارتی ہٹ دھرمی کا ثبوت ہے۔

 ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ واقعات ظاہر کرتے ہیں کہ ہندوستان کس طرح انسانی حقوق، بنیادی آزادیوں کی سراسر نظرانداز کر رہا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ پہلے کشمیری عوام کے حقیقی نمائندے جھوٹے مقدمات، اب علماء بھارتی حراست میں ہیں، ہندوستان کشمیریوں کو الگ مذہبی اور ثقافتی شناخت سے محروم کرنے کی گہری سازش کر رہا ہے۔

 ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی حکام مذموم منصوبے کے تحت ‘وقف بورڈ’ کی جائیدادوں پر ناجائز قبضہ کرنا چاہتے ہیں، بدنیتی پر مبنی اس اقدام پر احتجاج اور بدامنی کے خوف سے علماء کو بلاجواز گرفتار کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ یہی نہیں گرفتار علمائے کرام کو کشمیر سے ہندو اکثریتی جموں کی جیل میں منتقل کر دیا گیا بلکہ گرفتاریوں کا مقصد مقبوضہ جموں و کشمیر کے مسلمانوں کی آواز کو دبانا، انہیں مزید پسماندہ کرنا ہے۔

 ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ بین الاقوامی برادری ہندوستان میں اسلامو فوبیا کے خطرناک حد تک بڑھتے ہوئے رجحان کا نوٹس لے۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.