پاکستان کاربن کے اخراج میں حصہ نا ہونے کے برابر ہے، وزیر اعظم
وزیر اعظم نے کہا ہے کہ پاکستان کاربن کے اخراج میں حصہ نا ہونے کے برابر ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف سے ایران کے صدر سے ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماوں نے دو طرفہ تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
وزیر اعظم نے ایرانی صدر اور عوام کا سیلاب کے دوران پاکستانی قوم کا ساتھ دینے پر تشکر کا اظہار کیا جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر کو سیلاب کے باعث ہونے والے نقصانات سے آگاہ کیا۔
دونوں رہنماؤں نے پاک ایران اقتصادی کمیشن کے مثبت نتائج نکلنے کے لئے امید کا اظہار کیا جبکہ وزیر اعظم نے ایرانی صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔
اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان لین دین، سرحدوں پر مارکیٹس کے قیام اور زائرین کی سہولیات کے امور پر بھی بات چیت کی گئی۔
ملاقات میں دونوں جانب دو طرفہ بات چیت اور تجارت و توانائی کے شعبوں میں تعاون کے لئے وفود کے تبادلے جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
اس موقع پر وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کاربن کے اخراج میں حصہ نا ہونے کے برابر ہے، پاکستان اس کام کی قیمت ادا کررہا ہے جس کا وہ ذمہ دار ہی نہیں۔
Comments are closed.