وزیراعظم کا مہنگائی کا اعتراف، اعترافِ جرم ہے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا مہنگائی کا اعتراف اصل میں اعترافِ جرم ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے بیان میں کہا کہ سیاسی، معاشی، سماجی عدم استحکام سے ملک انتہائی مشکلات کا شکار ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ فیول ایڈجسٹمنٹ سے متعلق وزیراعظم اور وزیر توانائی کے بیانات میں واضح تضاد ہے، حکمران بجلی کے بلوں سے متعلق قوم کو دھوکا دے رہے ہیں، پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کی نااہلی سے پاکستان مسائلستان بن گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جاگیردار، وڈیرے ملک کے وسائل پر سات دہائیوں سے قابض ہیں، آزمائی ہوئی جماعتوں سے بھلائی کی توقع نہیں، بہتری اسلامی نظام سے آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب، مہنگائی اور بے روزگاری کے طوفان نے عوام کا سانس لینا دشوار بنا دیا ہے، حکمرانوں کی نااہلی اور کرپشن کی سزا قوم بھگت رہی ہے۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.