کورین کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتا ہوں، احسن اقبال

وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ کورین  کمپنیوں کو  پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق پاک کوریا انفراسٹرکچر بزنس فورم کا انعقاد ہوا جس میں وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور کوریا کے برادرانہ تعلقات ہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ کورین وزیراعظم نے ہر ملاقات میں پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے کورین جنگ میں پاکستانی عوام کی مدد کو ہمیشہ یاد کیا۔

وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ ٹرانسپورٹیشن سیکٹر میں کوریا نے بہت ترقی کر لی ہے، ہمیں دونوں ممالک کے تعلق کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے، آج دنیا میں ملکوں کی پہچان سیاست کے بجائے معیشت سے ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انفراسٹرکچر اور ڈویلپمنٹ سیکٹر میں بہت سے مواقع ہیں، کورین کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتا ہوں۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.