راولپنڈی ریلویز پولیس نے فرض شناسی کی مثال قائم کردی


راولپنڈی ریلویز پولیس

راولپنڈی ریلویز پولیس

راولپنڈی ریلویز پولیس نے فرض شناسی کی مثال قائم کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ریلویز پولیس راولپنڈی ڈویژن نے فرض شناسی کی مثال قائم کرتے ہوئے مسافر کے 6 لاکھ روپے لوٹا دیے۔

ترجمان ریلوے پولیس کا کہنا ہے کہ اشرف نامی اسلام آباد کا رہائشی مسافر اپنا قیمتی سفری بیگ راولپنڈی اسٹیشن پر بھول گیا تھا جبکہ مسافر راولپنڈی ریلوے اسٹیشن  پر بذریعہ ٹرین خیبر میل  راولپنڈی سے روہڑی سفر کے لیے آیا تھا۔

ترجمان ریلوے پولیس نے بتایا کہ مسافر کے سفری بیگ میں 6 لاکھ کے قریب نقدی اور انعامی بانڈز سمیت آرٹیفیشل جیولری اور دیگر ضروری سامان موجود تھا۔

ترجمان ریلوے پولیس نے کہا کہ آن ڈیوٹی ملازمین نے بیگ  لاوراث پاکر ریلویز پولیس ہیلپ ڈیسک راولپنڈی سٹیشن کے حوالے کر کے مالک کی تلاش شروع کردی تھی۔

 ترجمان ریلوے نے بتایا کہ ریلویز پولیس ہیلپ ڈیسک راولپنڈی نے طویل جدوجہد کے بعد حقیقی مالک کو تلاش کرکے بیگ اور نقدی وغیرہ مالک کے حوالے کر دئیے۔

 ترجمان ریلوے پولیس کا کہنا ہے کہ بیگ کو ڈی ایس پی ریلویز راولپنڈی کے زیرِ نگرانی مسافر کے حوالے کیا جبکہ ڈی آئی جی نارتھ ڈاکٹر محمد وقار عباسی نے ایمانداری پر ملازمین کو تعریفی اسناد اور انعام سے نوازا۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.