70 وزراء اور 240 کا ڈالر عوام کی مزید بربادی ہے، شیخ رشید

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 70 وزراء اور 240 کا ڈالر عوام کی مزید بربادی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے لکھا کہ 70وزراء،240 کا ڈالر، 4000 من آٹا،غریب کی مزید بربادی ہے۔

جاری کردہ ٹوئٹ میں شیخ رشید لکھتے ہیں کہ بجلی کا بل، بچوں کی فیس اورمکان کے کرائے کے بعد چولہا نہیں جلتا۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلی کی مدت میں صدر کی منظوری کے بغیر اضافہ نہیں ہوسکتا جبکہ ایشیائی کانفرنس میں نہ وزیراعظم شریک ہوئے اور نہ ہی وزیرخارجہ شریک ہوئے۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ ستمبر اور اکتوبر دونوں اہم مہینے ہیں،  سب لوگ عمران خان کے پیچھے پڑگئے ہیں۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.