پی ڈی ایم الیکشن سے بھاگ رہی ہے، اسد عمر

 تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا کہ پی ڈی ایم الیکشن سے بھاگ رہی ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کی جانب سے ڈیڑھ سو نوٹسز بھیجے گئے ہیں۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کو خطرہ ہے کہ عام شہری اٹھ رہا ہے، اس وقت پوری پی ڈی ایم الیکشن سے بھاگ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کا مقصد پی ٹی آئی اراکین کو ہراساں کرنا ہے، ویب سائٹس کےذریعےفنڈزریزنگ کو غیر قانونی کہا جارہا ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ تحریک انصاف کی فنڈ ریزنگ عام آدمی کے ذریعے کی جارہی ہے کیونکہ اوورسیز پاکستانی ملک کی بہتری کےلیے فنڈنگ کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چند طاقتورطبقوں نے ملک کو شکنجے میں جکڑ رکھا ہے، پاکستانی سیاست میں صرف پیسےکا قبضہ ہے۔

رہنما پی ٹی آئی اسدعمر نے کہا کہ ملک پرطاقتور طبقے نے قبضہ کررکھا ہے جس کوفرق نہیں پڑتا الیکشن ہو یا نا ہوں کیونکہ اصل میں ان سب کا مقصد عمران خان کو نشانہ بنانا ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ سینیٹر سیف اللہ نیازی کے گھر گزشتہ رات ایف آئی اے نے چھاپا مارا ، ایف آئی اے حکام سینیٹر سیف اللہ نیازی کا لیپ ٹاپ بھی لےگئے۔

انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار رائے پر پابندی لگا کر عام آدمی کا گلا گھونٹا جارہا ہے، انہوں نے پھر سوشل میڈیا کو بند کرنے کی کوشش کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی تقریرچینل پربند کی توسوشل میڈیا پرآسمان پر چلی گئی۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.