کراچی؛ آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
شہر قائد میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان موجود ہے جبکہ بارش کا آغاز دوپہر کے بعد ہوسکتا ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اس دوران شدید گرج چمک اور آندھی چلنے کا بھی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس وقت کراچی کے جنوب مغرب میں ہوا کا ایک کم دباؤ موجود ہے اور دوسرا ہوا کا کم دباؤ وسطی بھارتی پر موجود ہے۔
محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ 20 ستمبر کے بعد کراچی میں ایک بار پھر بارش کا اسپیل برس سکتا ہے۔
Comments are closed.