آئی پی یو ایشیا پیسیفک ممبر ممالک کی پارلیمانوں کے تیسرے علاقائی سیمینار کا انعقاد
“ایشیاء پیسیفک کی پارلیمانوں کے لیے پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول پر تیسرا بین الپارلیمانی یونین علاقائی سیمینار” آج سے اسلام آباد میں شروع ہو رہا ہے۔
قومی اسمبلی دو روزہ تقریب کی میزبانی کر رہی ہے جبکہ وزیراعظم شہباز شریف افتتاحی اجلاس میں شرکت کریں گے اور خطاب بھی کریں گے۔
National Assembly of Pak under able & visionary leadership of Speaker @RPAPPP is all set to host the 3rd IPU Regional Seminar on achieving SDGs for Parliaments of Asia-Pacific region .
Join & support his call for help of thirty million flood-ravaged Pakistanis
#IPUinPakistan pic.twitter.com/nU8ZsIjw8Q— National Assembly of Pakistan?? (@NAofPakistan) September 13, 2022
سیمینار کا مقصد ترقی پذیر ممالک کی کمزوریوں کو اجاگر کرنا ہے، خاص طور پر ایشیا پیسیفک کے خطے میں، عالمی موسمیاتی تبدیلی کے مسلسل بڑھتے ہوئے اثرات سے۔
قومی اسمبلی کی طرف سے سیمینار کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق سیمینار کا پہلا سیشن آج دس بجے سے پونے گیارہ بجے تک ہوگا جبکہ سوا گیارہ بجے کے بعد ایوان اور کمیٹی رومز میں وفود کے درمیان الگ الگ مباحثے ہوں گے ۔
اسکے علاوہ آج آئی پی یو رپورٹ بھی جاری کی جائے گی اور آج کا سیشن ساڑھے چار بجے مکمل ہوگا ۔
کل مختلف سیشنز کے بعد چار بجے آئی پی یو سیمینار کا اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔
خیال رہے کہکل مختلف سیشنز کے بعد چار بجے آئی پی یو سیمینار کا اعلامیہ جاری کیا جائے گا ۔
Comments are closed.