مفتاح کے رونے سے معیشت ٹھیک نہیں ہوگی، شیخ رشید
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مفتاح کے رونے سے معیشت ٹھیک نہیں ہوگی۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اورش کی سیاست آرپار ہو جائے گی اور پی ڈی ایم الیکشن سے پہلے ٹوٹ جائے گی جب کہ اقوام متحدہ کا خطاب ایک بہانہ ہے، اصل میں نواز شریف کومنانا ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ نہ کوئی غیرملکی امداد ملی نہ ملکی امداد کی ساکھ ہے اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو بھی چندے کی ایمانداری کی یقین دہانی کرائی جارہی ہے جب کہ عمران خان کی ٹیلی تھون دکھانے پربھی پابندی ہے۔
سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اگر دو مہینوں تک سیلابی پانی نہیں نکالا گیا تو گندم، کپاس اور گنے کی بوائی نہیں ہوپائے گی، ایسے میں پھر کسان کیا کرے گا اورملک میں غذائی بحران پیدا ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ گندم کی قیمت 2 ہزار سے 4 ہزار من مقرر کرنا غریب کو گھاس کھانے پر مجبورکرنا ہے، اس کے علاوہ سردیوں سے پہلے ہی گیس کی شارٹ فال شروع ہوگئی ہے۔
Comments are closed.