امپورٹڈ حکومت نے کل اپنی اصلیت دکھا دی، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے کل اپنی اصلیت دکھا دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان عمران خان نے کہا کہ بدمعاش امپورٹڈ حکومت  نے کل اپنی اصلیت دکھا دی جب انہوں نے سیلاب ریلیف فنڈ ریزنگ کے لیے میرے ٹیلی تھون کو بلیک آؤٹ کرنے کی کوشش کی۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ پہلے انہوں نے چینلز پر دباؤ ڈالا کہ وہ ٹیلی تھون نشر نہ کریں، جب کچھ چینلز ٹیلی تھون نشر کرتے رہے تو انہوں نے کیبل آپریٹرز کو دھمکیاں دیں۔

‘امپورٹڈ حکومت ہماری بڑھتی ہوئی مقبولیت سے گھبرائی ہوئی ہے’

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ امپورٹڈ حکومت قوم میں ہماری بڑھتی ہوئی مقبولیت سے کتنے گھبرائے ہوئے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے سیلاب زدگان کی امداد کے لیے فنڈ اکٹھا کرنے سے انکار کرنے کی کوشش کی، یہ ناقابل یقین بے حسی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سب کے باوجود ہم صرف 2 گھنٹے میں 5.2 بلین روپے اکٹھا کرنے میں کامیاب ہو گئے، میں ہر اس شخص کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جس میں خصوصاً طور پر امریکا میں موجود ہمارے سمندر پار پاکستانیوں کا جنہوں نے بھرپور مدد کی۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.