سندھ میں ریلوے لائنوں کو بحال کرنا ہے، وفاقی وزیر ریلوے


خواجہ سعد رفیق

خواجہ سعد رفیق

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سندھ میں ریلوے لائنوں کو بحال کرنا ہے ۔

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے لاہور کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا اہم حصہ سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے، سب ادارے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے اپنا اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔

‘ایک لیڈر مسلسل حکومت پر حملے کررہا ہے’

انہوں نے کہا کہ کیا اس موقع پر نوٹنکی لگانا زیب دیتا ہے؟ ایک لیڈر مسلسل حکومت پر حملے کررہا ہے تاکہ حکومت کو کام نہ کرنے دیا جائے، شوکت ترین نے ملک کو ڈیفالٹ کروانے کی شرمناک حرکت کی۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ سندھ میں ریلوے لائنوں کو بحال کرنا ہے، آج رات کو سندھ میں جارہا ہوں، سب سے اپیل کرتا ہوں اپنے وسائل سے متاثرین بھائیوں کی مدد کریں۔

خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق احتساب عدالت پہنچ گئے

خواجہ برادران کے خلاف پیراگون سٹی کیس کی سماعت کے سلسلے میں خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق احتساب عدالت پہنچ گئے۔

احتساب عدالت کے جج کچھ دیر بعد کیس کی سماعت شروع کریں گے۔

احتساب عدالت، پیرا گون ریفرنس کی سماعت

وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق اور ایم پی اے خواجہ سلمان رفیق عدالت میں پیش ہوگئے ہیں۔

احتساب عدالت نمبر 9 کے جج قمر الزمان نے سماعت کی۔

مرکزی ملزم ندیم ضیاء نے بھی پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی، ملزم ندیم نے عبوری کی درخواست دائر کر رکھی ہے، ندیم ضیاء کافی عرصہ پیراگون کیس میں اشتہاری رہا۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.